Categories
Breaking news

کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی عہدے سے برطرف

Advertisement

 افتخارشلوانی

سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو عہدے سے ہٹا دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے کراچی کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق افتخارشلوانی کو کمشنر کراچی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت کے حکم نامہ میں نویداحمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار شلوانی کمشنر کراچی تھے اور میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *