Categories
Breaking news

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ گلشن غازی اور اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ نیو میانوالی کالونی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ ساڑھے 5 میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پرانا حاجی کیمپ اور بلدیہ جی 3 اسٹاپ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں 3، جناح اسپتال میں ایک اور عباسی شہید اسپتال میں 4 زخمی لائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.