Categories
Breaking news

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

Advertisement
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

آج صبح کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ،ڈرگ روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی جبکہ ناگن چورنگی، حیدری، بفرزون میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم کچھ دیر کے لیے خوشگوار ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں آج رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *