Categories
Breaking news

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی ہے۔ جس کے بعد چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں جس کے بعد کچھ جگہوں پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.