
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں درجۂ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہور ہی ہے، سرد موسم پھر شدت پکڑ رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے اور صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔
x
Advertisement
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم مزید سرد ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت بھی کم ہوسکتا ہے

کراچی میں صبح سویرے شمال مشرق کی سمت سے 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں درجۂ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات مطابق وادیٔ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم سرد اور خشک ہے۔
وادی میں کم سے کم درجۂ حرارت میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسی طرح صوبے کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع جن میں قلات، زیارت، پشین، ژوب، چاغی، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبد اللّٰہ و ملحقہ علاقے شامل ہیں وہاں موسم سرد اور خشک ہے۔
درجۂ حرارت دالبندین میں منفی 2، پنجگور اور ژوب میں منفی1، سبی میں 6، لسبیلہ میں 8، گوادر میں 11 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی علاقو ں میں موسم شدید سرد اور صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سانگھڑ دھماکے کا مقدمہ کھپرو تھانے میں درج
ضلع سانگھڑ کے گاؤں میں پرانے مارٹر گولے کے دھماکے کا مقدمہ کھپرو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
-
لینڈ سلائیڈنگ، ہزارہ ایکسپریس وے بند
پولیس کے مطابق پہاڑی سے بھاری ملبا ایکسپریس وے پر آگرا، شاہراہ بند ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں
-
موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے حافظ آباد تک بھی دھند ہی دھند چھائی ہوئی ہے
-
آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔
-
بھارت کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
-
پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
سارا سارا دن نہ ہونے کے برابر گیس شہریوں کے لیے درد سر بن گئی۔
-
شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس فراڈ ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ ڈھائی سال سے عوام کو جھوٹے کاغذ دکھا کر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگا کر خود عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔
-
نیو کراچی آئس فیکٹری دھماکے میں ہلاکتیں 10 ہوگئیں
فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ اطراف کی پانچ فیکٹریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا
-
اپوزیشن اتحاد نے لاہور جلسی کی بےمثال ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، فیاض چوہان
عوام کے گھروں سے نکلنے کی مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی، صوبائی وزیر
-
سلیم مانڈوی والا کے الزامات کا جواب مناسب وقت دیں گے، نیب
قومی احتساب بیورو ( نیب )نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بیان پر ردعمل جاری کردیا ہے ۔
-
مریم نواز ہی حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی، عظمیٰ بخاری
پیراشوٹر ترجمانوں کے مفت کے لنگر جلد بند ہونے والے ہیں وقت آنے پر ایک ایک پیراشوٹر کا سردرد اور پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کا علاج کریں گے، ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب
-
محمد علی درانی کل شہباز شریف سے جیل میں ملیں گے
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف تک سیاسی پیغام رسائی شروع ہورہی ہے ۔
-
شہزاد اکبر اور سلیم مانڈوی والا آمنے سامنے آگئے
وزیراعظم عمران خان مشیر داخلہ وا حتساب شہزاد اکبر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا آمنے سامنے آگئے۔
-
پیپلز پارٹی کی 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی منظوری کی مذمت
معاہدے کے تحت مختلف آبادیوں کے پانچ فیصد میں دوبارہ مردم شماری پر اتفاق کیا گیا، تاج حیدر
-
آج بھی حکومت کہے گی پی ڈی ایم کا شو فلاپ ہوگیا، اے این پی
اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نےپی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ آج بھی حکومت کہے گی کہ پی ڈی ایم کا شو فلاپ ہوگیا ہے۔
-
حیدر آباد: موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، 22 موٹرسائیکلیں برآمد
ایس ایس پی عبدالسلام شیخ کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم نے موٹرسائیکل چور ی کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔