Categories
Breaking news

کراچی کے بعد کورونا نے کے پی میں ڈیرا جما لیا

کراچی کے بعد کورونا نے کے پی میں ڈیرا جما لیا

کراچی کے بعد کورونا نے خیبرپختونخوا میں پنجے گاڑ لیے۔ پشاور میں شرح 36 فیصد اور نوشہرہ میں 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے حوالے سے مظفرآباد میں بھی صورتِ حال سنگین ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے مگر اب بھی شرح تقریباً 22 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد ہے۔

لاہور میں کورونا کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی بخار کی گولی پھر نایاب

میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کووڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، کبھی سپلائی آجاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد سے زیادہ جبکہ اسلام آباد میں 15فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، گلگت اور مردان سمیت دس اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح اب بھی 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 29 اموات ہوئیں، 8 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے اور شرح تقریباً ساڑھے 12 فیصد رہی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *