
آج صبح کراچی شہر کی فضا بے حد گرد آلود ہے، جس کے باعث یہاں حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی ہے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی کی فضا مضرِ صحت بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم گرد آلود ہونے کے باعث ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر رہ گئی ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد کا موسم شام تک گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی آج آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر
آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 10 بجے کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر رہا۔

ادھر ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہونے کی وجہ سے شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج 12 ویں نمبر پر ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج چین کا شہر شین یانگ پہلے اور ووہان دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
کراچی کے موسم کی صورتِ حال کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 17 فیصد ہے، جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 18 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملتان: ڈاکٹر کے بیٹی کو قتل کے بعد خودکشی کا مقدمہ درج
ملتان کی جسٹس حمید کالونی میں ڈاکٹر کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی:مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، موٹر سائیکل چور گرفتار
کراچی میں مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص گرفتار ہوگیا جبکہ عباس ٹاؤن میں منشیات کے عادی افراد کو اہل علاقہ نے تشدد کرکے بھگا دیا۔
-
مفتی قوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں: چچا مفتی عبدالقوی
-
فضل الرحمٰن گروپ کو جے یو آئی نام استعمال کرنے سے روکا جائے، حافظ حسین
-
بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع
سیاحتی مقام شوگران میں اب تک 3 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے۔
-
کراچی میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چلنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
-
سندھ میں شاپنگ مالز ہفتے و اتوار کو بھی کھلے رکھنے کی اجازت
سندھ حکومت نے شاپنگ مالز ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ۔
-
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی JIT کے سربراہ کو طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ کو طلب کرلیا ہے ۔
-
مریم نواز کے کپڑوں پر سوال، فواد چوہدری کو طلال چوہدری کا جواب
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما طلال چوہدری نےو فاقی وزیر فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جواب دے دیا ۔
-
اسلام آباد: میٹرو بس ڈرائیوروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس کے ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا ۔
-
بیلجیئم میں سفارتخانہ پاکستان 28 جنوری کو آن لائن کھلی کچہری منعقد کرے گا
حکومت پاکستان کی ہدایت پر بیلجئیم اور لکسمبرگ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کی شکایات سے آگاہی، ان کے تدارک اور آپ کی رائے سے خدمات میں مزید بہتری کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
-
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آگئے
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 238 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 10 نئے مریض سامنے آئے۔
-
بدعنوانی کے 1230 ریفرنس عدلیہ میں زیر التوا ہیں، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے 1230 ریفرنس عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
-
راولپنڈی: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان نورانی محلے کا رہائشی تھا، جو وڈیو بنانے کے دوران ہزارہ ایکسپریس سے ٹکرا گیا۔
-
براڈ شیٹ معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے سے اُن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
-
پہلی بار میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز میں آنے سے روکا گیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز میں آنے نہیں دیا گیا۔