Categories
Breaking news

کراچی کی عوام کے لیے اچھی خبر

Advertisement

کراچی کی عوام کے لیے اچھی خبر

شہر قائد کے عوام کےلیے گرین لائن اور اورنج بسوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے باسیوں کو خوشی کی نوید سنادی، شہر قائد میں بسنے والے عوام کےلیے حکومت نے گرین اور اورنج لائن بسوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

حکام نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چینی کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کےلیے 20 بسیں دے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین اور اورنج لائن بسیں پاکستان پہنچنے میں پانچ سے چھ ماہ لگیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *