Categories
Breaking news

کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں بوریا بستر سمیٹ کر نکل جائیں، خواجہ اظہار

خواجہ اظہار - فوٹو: فائل
خواجہ اظہار – فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں بوریا بستر سمیٹ کر نکل جائیں، ایم کیو ایم پر تھوڑا برا وقت آیا تو فصلی بٹیریں اڑنے لگیں۔

کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ خواتین کو دیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہوگی، ملک بھر میں جلسے ہو رہے ہیں مگر ایم کیو ایم پاکستان کا مقام منفرد ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ عورتوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں مگر آج بھی اپنی زمین سے جڑے ہیں، جو لوگ ایم کیو ایم کو دفن کرنے آئے تھے ان کا نام اور نشان دفن ہوگیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی خواتین کو سلام ہے جو اپنے پیارے کھو کر بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کھلے عام اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت اسلام کے نام پر ایک نیا لباس متعارف کروارہی ہے، جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلایا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار بننے کا دعویٰ کر رہی ہے، کے پی کے میں جماعت اسلامی خواتین کو سائیکلیں چلانے سے روکنے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *