ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ روز 5 ہزار 168 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 780 کورونا کیسز سامنے آئے۔
Table of Contents
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی شرح 87 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز 24 نمونوں کی نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کی گئی، جن میں سے 21 نمونے اومی کرون ویرینٹ کے پائے گئے۔
کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، دوسرے نمبر پر کورونا کیسز ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے سامنے آ رہے ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ و ایم پی اے قاسم سومرو کے مطابق کورونا وائرس کی شرح یوں ہی بڑھتی رہی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔
کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ، 15 ہزار 192 ہو گئے
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ جاری ہے جو 15 ہزار 192 ہو گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑنا شروع ہو جائے گا۔
قاسم سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادیوں اور دیگر اجتماعات کے باعث کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 681 ہو گئیں۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 969 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہو چکی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
مری میں 1 ہفتے بعد دھوپ نکل آئی
ملکۂ کوہسار مری میں تقریباً 1 ہفتے بعد دھوپ نکل آئی، سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہے۔
-
سانحۂ مری، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی
سانحۂ مری میں جاں بحق چکوال کے 8 افراد، مردان کے 4 دوست اور گوجرانوالہ کے اشفاق کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی.
-
کراچی: ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے۔
-
پنجاب: کورونا کے مزید 448 کیسز رپورٹ
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 448 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 631 ہوگئی ہے
-
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے 7 اہلکار معطل
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے عوامی شکایات پر 7 اہلکار معطل کر کے، انکوائری افسر کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
-
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔
-
کراچی: گزشتہ رات سال کی سرد ترین قرار
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی، پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آ گیا۔
-
راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 9 افراد زخمی
راولپنڈی کی بنگش کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔
-
مری: برفباری تھم گئی، اہم شاہراہیں کلیئر
ملکۂ کوہسار مری میں برف باری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آ گئی ہے، مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
-
فیصل آباد: قبر سے لاش غائب کرنے کا ایک اور واقعہ
فیصل آباد میں قبر سے لاش غائب کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے
-
اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کو گولی سر میں لگی جو کہ آرپار ہوگئی، واقعہ کے وقت پڑوس میں ہونے والی شادی میں ہوائی فائرنگ بھی ہو رہی تھی۔
-
مری میں کراچی کا بلال بھی جاں بحق
مری میں برفانی طوفان میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد میں سے بلال حسین کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق بلال کزن کے ساتھ مری گھومنے گیا تھا۔
-
سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی
ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی۔
-
دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ
رپورٹس کے مطابق ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔
-
سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب
دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اومی کرون کے مزید 28 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 270 ہوگئی ہے۔
-
مری میں ہلاکتیں، انتظامیہ کیوں متحرک نہ ہوئی؟
محکمہ موسمیات نے 6 اور 7 جنوری کو مری، گلیات، کاغان، سوات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔