Categories
Breaking news

کراچی: کلفٹن میں فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

کلفٹن کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا
کلفٹن کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں شون سرکل انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شون سرکل کے قریب بینک سے رقم نکال کر اپنی گاڑی کی جانب جا رہا تھا، جیسے ہی وہ اپنی گاڑی کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت وہاں پہنچ گئے۔

ملزمان نے مذکورہ شخص 35 سالہ میر باند ولد شومر داس سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں میر باند شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بعد ازاں شدید زخمی میر باند کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تان نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج چل بسا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *