Categories
Breaking news

کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوپہر تک سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *