کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے کی تھی، جبکہ شہید اہلکار نے بھی ملزم پر جوابی فائرنگ کی تھی۔
خرم نثار کا 1 ساتھی زیرِ حراست
انہوں نے بتایا کہ ملزم خرم 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا ہے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورگاڑی برآمد کر لی گئی ہے، خرم نثار کے ایک ساتھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ ملزم کے بارے میں اطلاع ہو تو فوری فراہم کریں۔

قاتل اور مقتول اہلکار کی تلخ کلامی کی ویڈیو
فائرنگ سے قبل مبینہ قاتل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
پولیس اہلکار نے مبینہ قاتل سے سوال کیا کہ تم نے اپنا اسلحہ کیوں نکالا؟
مبینہ قاتل نے جواب دیا کہ میرا لائسنس والا اسلحہ ہے میں جس پر چاہوں نکالوں۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھو اور چلو۔
مبینہ قاتل نے کہا کہ آپ کو جہاں لے جانا ہے مجھے بتائیں میں خود جاؤں گا۔
ملزم کی لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی سوار ملزم لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ابتدائی بیان میں پولیس کے مطابق لڑکی گاڑی میں موجود تھی تاہم پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق تفتیش پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
پولیس اہلکار ویڈیو بناتا رہا
سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بناتا رہا، جبکہ گاڑی کے باہر ملزم اور پولیس اہلکار ایک دوسرے کی ویڈیو بناتے رہے۔
گاڑی کے اندر بیٹھے پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پستول دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ واقعے میں موجود مبینہ لڑکی منظرِ عام سے غائب ہے۔
مقتول کو سر پر 1 ہی گولی لگی: پوسٹمارٹم رپورٹ
ڈیفنس میں فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں، جائے وقوع سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مقتول اہلکار کا نکاح ہو چکا، اگلے ماہ شادی طے تھی
مقتول پولیس اہلکار کے بھائی حضرت رحمٰن کے مطابق مقتول عبد الرحمٰن کا نکاح ہوچکا تھا، اس کی دسمبر میں شادی طے تھی، ہمارا بھائی دورانِ ڈیوٹی فائرنگ سے شہید ہوا۔
کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار عبدالرحمٰن شہید ہوگیا۔
مقتول کے بھائی حضرت رحمٰن نے شکوہ کیا ہے کہ کوئی پولیس افسر داد رسی کے لیے نہیں آیا۔
حضرت رحمٰن کے مطابق عبدالرحمٰن کا آبائی تعلق بونیر سے تھا، مقتول 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ عبدالرحمٰن کی تدفین کراچی میں کی جائے گی، نمازِ جنازہ کب اور کہاں ہو گی اس بات کا فیصلہ والد اور بڑوں کے مشورے سے کیا جائے گا۔
ڈیفنس میں اہلکار کا قتل
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا رہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔
ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسکا پیچھا کرکے اسے روک لیا اور تھانے لے جانے لگے تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
دھرنے کیلئے PTI کی NOC کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست نمٹا دی۔
-
فیصلے غلط ہوں گے تو اداروں سے تلخیاں بڑھیں گی، فواد چوہدری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے چینی کی برآمد پر مذاکرات
رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف
وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔
-
کراچی ایئرپورٹ کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف گھاس ہونے پر بار بار آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں تاہم فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔
-
ن لیگ کے ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کیخلاف لندن پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی
مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی۔
-
نواز شریف، ناصر بٹ سے ملاقاتوں کے دعوے کا میرے پاس ثبوت نہیں، تسنیم حیدر
لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر قتل کی سازش کے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔
-
کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار عبدالرحمٰن شہید ہوگیا۔
-
سمری آئے نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا، رانا ثناء
وزیر داخلہ نے کہا کہ اثاثوں سے متعلق تفصیل آج ہی کیوں لیک ہوئی؟ آج تفصیل لیک ہونے کے پیچھے بھی تو کوئی ڈیزائن ہوگا۔
-
خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں، عثمان ڈار
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں۔
-
سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن: ایم کیو ایم نے 2 امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
-
سپریم کورٹ: شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
سپریم کورٹ میں شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے۔
-
دو ارب روپے ساہیوال کے گاؤں میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچائے، گرفتار ملزم کا بیان
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے زیر حراست ڈرائیور کے انکشافات۔
-
کراچی: مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مظاہرین کا پتھراؤ
اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ ہے کہ ان پاس عمارتوں کی تعمیر کے نقشے منظور شدہ ہيں، پھر بھی گھر گرائے جا رہے ہیں۔
-
لانڈھی میں کمسن بچی کا اغوا، زیادتی کے بعد قتل تحقیقات میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی
بچی کے گھر سے نکلنے کے بعد وہ کہاں گئی تاحال کوئی عینی شاہد بھی سامنے نہ آ سکا، بچی اپنی پھوپھی کے گھر سے ایک اور رشتے دار کے گھر جانے کیلئے نکلی تھی۔
-
آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن 26 نومبر تک ہوجائے گا، خواجہ آصف
واجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔