Categories
Breaking news

کراچی: ڈیفنس میں خاتون کی پھندا لگی لاش کے معاملے پر تحقیقات

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 28 سالہ سائرہ ارم کے نام سے ہوئی ہے، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے، تاہم حتمی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گی۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی شوہر سے لڑائی چل رہی تھی اور اُس کا مطالبہ تھا کہ شوہر آکر معافی مانگے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی، اس کے باوجود واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *