Categories
Breaking news

کراچی: پیلا اسکول کے قریب کار پر فائرنگ، PSP کا کارکن جاں بحق

نارتھ کراچی میں پیلے اسکول کے قریب کار پر فائرنگ سے پی ایس پی کا سرگرم کارکن جاں بحق ہو گیا
نارتھ کراچی میں پیلے اسکول کے قریب کار پر فائرنگ سے پی ایس پی کا سرگرم کارکن جاں بحق ہو گیا

نارتھ کراچی میں ایک کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کا سرگرم کارکن جاں بحق ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس معروف عثمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی میں پیلا اسکول کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق پیلا اسکول کے قریب ایک کار نمبر اے ٹی کے 173 پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار سلمان عرف کمانڈو جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار خاتون بال بال بچ گئیں اور ایک بچہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

ایس ایس پی معروف عثمان نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 3 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے 1 ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

کراچی: PSP کارکنوں کا قتل، ملزمان کی اپیلیں مسترد، سزا برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکنوں کے قتل کے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کر دیں اور سزا برقرار رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں، 36 سالہ مقتول اسکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول پاک سر زمین پارٹی کے لیے علاقے میں کام کرتا تھا۔

ایس ایس پی معروف عثمان جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے شواہد جمع کرنے کے کام کا معائنہ کیا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.