Categories
Breaking news

کراچی پولیس کے افسران کو مقدمات پر اخراجات کی رقوم کے چیک مل گئے

کراچی پولیس کے افسران کو مقدمات پر اخراجات کی رقوم کے چیک مل گئے

کراچی پولیس کے افسران کو مقدمات پر اخراجات کی رقوم کے چیک مل گئے۔ کراچی پولیس میں تفتیش کے شعبہ میں ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ مقدمات پر آنے والے اخراجات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی قرار دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے جس پر موجودہ مقدمات کے ٹرائل پر آنے والے اخراجات کی تفتیشی افسران کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے بعد یہ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ الطاف حسین نے تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کے عوض مختلف رقوم کے چیک تقسیم کیے۔

کراچی پولیس کے افسران کو مقدمات پر اخراجات کی رقوم کے چیک مل گئے

یہ چیک تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران عدالتوں میں مقدمات میں آنے والے اخراجات کی مد میں دیے گئے ہیں تاکہ تفتیشی افسران کے حوصلے بلند ہوں اور وہ مقدمات کی تفتیش دلجوئی اور ایمانداری سے کریں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے یہ سلسلہ اب جاری رہے گا اور دیگر کیسز پر آنے والے اخراجات بھی تفتیشی افسران کو چیکس کی شکل میں جلد فراہم کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.