Categories
Breaking news

کراچی: پولیس کو دوست کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ملزم کی تلاش

کراچی: پولیس کو دوست کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار شخص کی تلاش

کراچی میں پولیس کو دوست کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش ہے، مفرور ملزم اس سے قبل مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

گزشتہ شب عباسی شہید اسپتال میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش چھوڑ کر ایک شخص فرار ہو گیا۔

لاہور، لڑکی کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالا ایک ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر،جنگ نیوز،خصوصی رپورٹر) لاہور…

لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم نے اپنا نام سلمان اور مقتول کا جہانگیر بتایا تھا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ فرار ملزم کا اصل نام آصف عرف بھیا جبکہ مقتول کا نام جہانگیر ہے، دونوں آپس میں دوست تھے۔

جہانگیر گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا، فرار ملزم آصف 5 مرتبہ پولیس مقابلے، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

گوجرانوالہ: پولیس اہلکار ملزم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس حراست میں ایک ملزم جاں بحق ہو گیا، پولیس اہلکار جاں بحق ملزم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جہانگیر اور آصف دونوں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں، پہلے آصف جہانگیر کو زخمی حالت میں قطر اسپتال لے گیا پھر وہاں سے عباسی شہید اسپتال لے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کی گرفتاری کے بعد پتہ لگے گا کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور جہانگیر کو کیسے گولی لگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *