
ملک بھر کے بیشتر شہروں کی طرح کراچی اور کوئٹہ میں بدستور لاک ڈاؤن جاری ہے اور مقررہ اوقات کار میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جارہی ہیں اور بینکوں کے باہر بے تحاشا رش ہے، جبکہ کراچی پولیس چیف نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر افسران کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
کراچی میں آج لاک ڈاؤن کا 17واں روز ہے، شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کے ناکوں میں سختی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، شہر کی بڑی مارکیٹیں بدستور بند رہیں مگر علاقوں کے اندر موجود چھوٹے چھوٹے بازاروں اور بینکوں کے باہر بے تحاشا رش ہے۔
x
Advertisement
شہر میں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی جارہی ہے۔
شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے دروازے بھی بند ہیں اور شہریوں کو اپنے مردہگان کی فاتحہ خوانی کے لیے آنے سے منع کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں افسران کو شہریوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ شہریوں کو صرف ضرورت کے تحت نکلنے دیا جائے، خلاف ورزی پر افسران کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانہ بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے، جبکہ کوئی فیکٹری کھلی تو مالک کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔
پولیس چیفغلام نبی میمن نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ناکہ بندی کا سلسلہ کم کیا گیا تھا، تاہم شہریوں کی غیر سنجیدگی پر مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان میں کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا آج 16واں روز ہے۔
لاک ڈاؤن کےدوران کوئٹہ میں تمام کاروباری اورتجارتی مراکزبند ہیں اور شہر میں مقامی اور دیگر علاقوں کے لئے ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
شہر میں کریانہ، میڈیکل اسٹورز، تندور ، دودھ، دہی اور گوشت کی دوکانیں کھلی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم نےثابت کر دیاکہ قانون سے کوئی بالاترنہیں،فردوس عاشق اعوان
08 اپریل ، 2020
-
حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار/ ثانیہ نشتر
08 اپریل ، 2020
-
پرائیوٹ اسکولز تنظیموں نے فیسوں میں کمی کا حکم مسترد کر دیا
08 اپریل ، 2020
-
گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار
08 اپریل ، 2020
-
لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، پروفیسر خالد گوندل
08 اپریل ، 2020
-
بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل سروسز بحال
08 اپریل ، 2020
-
آئندہ چند روز میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے: سیمی جمالی
08 اپریل ، 2020
-
افغان مہاجر لیڈی ڈاکٹر کے پاکستان میں چرچے
08 اپریل ، 2020
-
ملک میں کورونا کیسز 4 ہزار 72، ہلاکتیں 58
08 اپریل ، 2020
-
شور کوٹ: منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا،4 ا فراد جاں بحق
08 اپریل ، 2020
-
کراچی، کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی
08 اپریل ، 2020
-
چاہتے ہیں کہ وفاق لاک ڈاؤن کے فیصلے کو لیڈ کرے، وزیراعلیٰ سندھ
08 اپریل ، 2020
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے
08 اپریل ، 2020
-
رپورٹ میں میری ذات پر کوئی الزام نہیں، سمیع اللہ چودھری
08 اپریل ، 2020
-
کوئٹہ: کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیوں کو جیل میں لینے سے انکار
08 اپریل ، 2020
-
صدر عارف علوی کی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر تعزیت
07 اپریل ، 2020
-
سندھ حکومت کا 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
07 اپریل ، 2020
-
کورونا کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں، یاسمین راشد
07 اپریل ، 2020
-
ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم آئسولیشن سینٹرز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی آمد شروع
07 اپریل ، 2020
-
قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا فوری اجلاس بُلایا جائے، شہباز شریف
07 اپریل ، 2020