Categories
Breaking news

کراچی: پولیس موبائل کا ڈرائیونگ سکھانے کیلئے استعمال، ویڈیو سامنے آ گئی

ایک جانب تو پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے میں وسائل کی عدم فراہمی کا رونا رویا جاتا ہے، دوسری طرف پولیس موبائل کا ڈرائیونگ سکھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کراچی پولیس کی موبائل گاڑی سے خاتون کو ڈرائیونگ سکھائی جاتی رہی ہے جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

مزارِ قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پولیس موبائل نمبر ایس پی ایس 515 ایک گھنٹے سے زائد وقت تک چکر لگاتی رہی جس میں ایک خاتون گاڑی سیکھ رہی تھی جبکہ دیگر خواتین بھی بیٹھی تھیں۔

ڈرائیونگ انسٹرکٹر پولیس موبائل کی مسافر سیٹ پر بیٹھا ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون کی مدد کرتا رہا۔

جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کراچی پولیس چیف

کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کردیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

پولیس موبائل نمبر ایس پی ایس 515 سے خاتون کو گاڑی ریورس کرنا بھی سکھایا گیا۔

ٹریننگ سیشن مکمل ہوا تو خاتون گاڑی سے اتر کر پسنجر سیٹ پر بیٹھ گئی جس کے بعد مذکورہ پولیس موبائل کی ڈرائیونگ سیٹ انسٹرکٹر مرد ڈرائیور نے سنبھال لی۔

نشست کے تبادلے کے دوران خاتون ڈرائیور لباس سے پولیس اہلکار معلوم ہوئی، تاہم سیکھنے والی پولیس ملازم بھی ہو تو سرکاری وسائل کا اس طرح کا استعمال سوالیہ نشان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *