Categories
Breaking news

کراچی پولیس سے متعلق حافظ نعیم کا بیان تعصب سے بھرا ہے، ناصر شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم کا بیان کہ کراچی پولیس میں ایک بھی مقامی نہیں افسوسناک اور تعصب سے بھرا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا جماعت بھول گئی ہے کہ کراچی کے درسگاہوں میں اسلحہ انہی کے لوگوں نے پہنچایا اور تعلیم کو تباہ کیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حافظ نعیم اتنی بڑی بات کیا کریں جتنی ان کی سیاسی حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خمیر میں عوام کی خدمت اور سیاسی دانش ہے جب کہ جماعت اسلامی کے خمیر میں تعصب ہے۔

پیپلز پارٹی کے خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی طرح تنگ نظر اور تعصب پرست نہیں۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم میئر بننے کے شوق میں اتنے تعصب کا مظاہرہ کرینگے اس کا اندازہ بھی نہیں تھا، پیپلز پارٹی نے مردم شماری پر عمران حکومت سے اس وقت اختلاف کیا جب جماعت اسلامی ان کی بی ٹیم تھی۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا جماعت اسلامی بھول گئی ہے کہ کراچی کے درسگاہوں میں اسلحہ انہی کے لوگوں نے پہنچایا اور تعلیم کو تباہ کیا، کراچی کا امن تو پیپلز پارٹی کی حکومت نے بحال کیا جب کہ جماعت اس وقت بھی دہشتگردی کو ہوا دے رہی تھی، کراچی کی عوام باشعور ہے اور وہ کسی تنگ نظر اور تعصب پرست کا انتخاب کبھی نہیں کرینگے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *