Categories
Breaking news

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 26 دسمبر کو ہوگی

کراچی پریس  کلب کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، الیکشن 26 دسمبر کو ہونگے

Advertisement

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر، نائب صدر، خزانچی، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 12دسمبر بروزہفتہ شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

14دسمبر بروز پیر شام 4 تا 5 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا، کاغذا ت کی جانچ پڑتال 15دسمبر بروز منگل شام5 بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

امیدواروں کی ابتدائی فہرست17دسمبر بروز جمعرات شام 5 تک جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 18دسمبر بروز جمعہ شام 4 تا 5 بجے تک ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 19 دسمبر بروز ہفتے کو شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔

امیدوار انتخابات سے دستبرداری کے لئے کاغذات نامزدگی 22 دسمبر بروز منگل شام 4 تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 دسمبر بروز بدھ کو شام7 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ 26 دسمبر 2020 بروزہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔

کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *