
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کیا کی کہ شہری ہیٹ ویو کا مقابلہ موج مستی کے ساتھ کرنے ساحل پر جا پہنچے۔
کراچی کے شہریوں نے سمندری لہروں کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے خوب پکنک منائی۔
کراچی میں ان دنوں کچھ سورج غصے میں اور اپنی تپش سے عوام کو خوب تپا رہا ہے لیکن خدا بھلا کرے سمندر کا جو ہمیشہ ہی شہریوں کو اپنی ٹھنڈی ٹھنڈی لہروں کی جانب کھینچ لیتا ہے۔
شہریوں نے ساحل پر ویڈیوز بھی بنائیں
Table of Contents
ہواؤں کا رخ تبدیل، کراچی میں گرمی بڑھ گئی
ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے شہرِ قائد کا موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔
ساحل پر پہنچنے والے شہریوں نے سن گلاسز پہن کر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی خوب بنائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز فالوورز کے ساتھ شیئر کریں گے۔
ساحل پر بچے مٹی کے ساتھ کھیلتے رہے اور کچھ نے کشتی کے بھی مزے لیئے۔
کراچی میں آج شدید گرمی کی پیشگوئی
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دوپہر میں شمال مغربی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام میں جنوب مغربی کی سمت سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
کل سے گرمی کم ہونے کی توقع
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے اور پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ہوسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں 30 مارچ سے یکم اپریل تک موسم دوبارہ گرم ہونے کی توقع ہے۔
سندھ کے دیگر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
دوسری جانب سندھ کے باقی اضلاع مسلسل انتہائی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں درجۂ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد: JUI کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جے یو آئی ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے موجود ہونگے۔
-
شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے: ناصر شاہ
صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔
-
کراچی، جائے نمازوں میں جذب منشیات برآمد
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے ذریعےآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی
-
شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی۔
-
شہباز شریف نے عوام کو نواز شریف کا اہم پیغام دیدیا
شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قائدِ ن لیگ نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔
-
زرداری پاپڑ، فالودہ والے کو، شہباز چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں: فرخ حبیب
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پاپڑ والے اور فالودہ والے کو جبکہ شہباز شریف چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔
-
آج ایک جلسہ نہیں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللّٰہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے
-
قوم PTI کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ قوم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے
-
یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے: شفقت محمود
وفاقی وزیر شفقت محمود کا آج ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے۔
-
پاکستان: کورونا شرح 0.96 فیصد، مزید 5 مریض فوت
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 96 فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ
عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ق لیگ نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
-
اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت مکمل کھلے ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت مکمل کھلے ہوئے ہیں
-
عمران خان نے ریاست مدینہ کے لفظ کا غلط استعمال کیا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مدینہ کی اسلامی ریاست کے لفظ کا غلط استعمال کرنے کے بعد اب امر بالمعروف جیسی مقدس اصطلاح کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں
-
ناظم آباد چاولہ مارکیٹ کے پتھاروں میں آتشزدگی
کراچی میں ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ لگنے سے 25 پتھارے مکمل طور پر جل گئے۔