Categories
Breaking news

کراچی: وزیر تعلیم کی حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت

Advertisement
Advertisement

کراچی میں کچھ نجی اسکولوں نے حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے اسکول کھول لیےکراچی میں کچھ نجی اسکولوں نے حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے اسکول کھول لیے جس پر وزیر تعلیم سعید غنی نے ایکشن لیتے ہوئےکھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جائیں گے اور انہوں نے ایسا کردکھایا۔

لیاری ،بلدیہ ٹاؤن ، گلشن اقبال، ملیر، قائد آباد اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں متعدد نجی اسکول کھول دیے گئے جہاں تدریسی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

نجی اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکول تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے گئے ہیں اور اب تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے، حکومت نے کارروائی کی تو جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت جاری کی کہ کھلنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بچوں کی جان سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں کسی اسکول کے کھلنے کی اطلاع نہیں ملی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *