Categories
Breaking news

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف اے سی ) کی مد میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کم کر دیے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹیز نے 2 فروری 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف (آئندہ ماہ) مارچ کے بلوں پر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.