Categories
Breaking news

کراچی: نوجوان عامر کی ہلاکت، ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری عامر کی ہلاکت کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں عامر کو شدید زخمی حالت میں سیڑھی پر گرے دیکھا جا سکتا ہے اور تینوں اہلکاروں کے ہاتھ میں پستول دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک پولیس اہلکار زخمی عامر کی جیبوں کی تلاشی لیتا ہے، پیچھےکھڑا اہلکار زخمی حالت میں سیڑھی پر گرے عامر پر نشانہ باندھے کھڑا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر فلیٹ کے مکین نیچے آ کر جمع ہو جاتے ہیں اور عامر کے ساتھی حمید کو گلی کی جانب بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عامر کے ساتھ موجود بچی کو موٹرسائیکل سے اتر کر روتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلستانِ جوہر کراچی میں گھر کی دہلیز پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

کراچی: پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کی دہلیز پر شاہین فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری عامر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

عینی شاہد چوکیدار کے بیان کے مطابق عامر کو گولی گھر کے باہر ماری گئی۔

گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات میں تضادات پایا گیا، ایس ایس پی ایسٹ نے اعتراف کیا کہ ملزم اہل کاروں کا یہ مؤقف درست نہیں لگتا کہ ان پر فائر کیا گیا۔

مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل نہ روکنے پر اہل کار پیچھا کرتے آئے اور عامر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *