Categories
Breaking news

کراچی: نجی چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے چوری، مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نجی چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے چوری ہو گئے، گڈاپ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی ایس پی گڈاپ کنور آصف کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے میں چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹر شاہد جلیل نے اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 19/22 زیرِ دفعہ 408 درج کرائی ہے۔

ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ 6 جنوری کی صبح ڈیوٹی پر پہنچ کر انہوں نے چڑیا گھر کو چیک کیا تو پنجرے سے تیندوے کا 1 ماہ کا بچہ اور دوسرے پنجرے سے ٹائیگر کا 8 ماہ کا بچہ غائب تھا۔

لاہور چڑیا گھر میں سفید شیرنی کا بچہ دم توڑ گیا

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ شیرنی کے بچے کو فیڈر سے دودھ پلایا جارہا تھا۔

مدعی کے مطابق پرانے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو نائٹ سپروائزر ساجد علی جس کی ڈیوٹی رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک ہوتی تھی وہ رات 3 بجے سے غائب تھا۔

مدعیٔ مقدمہ ڈاکٹر شاہد جلیل کے مطابق دونوں بچے نائٹ سپروائزر ساجد علی نے ہی چوری کیے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے شعبۂ تفتیش کو منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچوں کو بازیاب کرانے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.