Categories
Breaking news

کراچی میں PTI کا کاروانِ وفا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں مزار قائد سے تحریک انصاف کے کاروانِ وفا کا آغاز ہوگیا، پہلا اسٹاپ لسبیلہ چوک ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ریلی کے آغا کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بہت بڑی تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم کا مؤقف ہر پاکستانی کا مؤقف ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عوام کو اب وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے کہا کہ لوگوں میں عمران خان نے شعور پیدا کر دیا ہے، انہیں تکلیف ہے ساڑھے4 سال سےملک میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے بتایا کہ کاروانِ وفا لسبیلہ چوک کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ پہلے دن کا اختتام تین تلوار پر شام 7 بجے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.