
کراچی شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر میں شہری سے چھ مسلح ملزمان نے تین کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین لیے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے ملازم کو گزشتہ روز تین کروڑ روپے کی ادائیگی پرائز بانڈ کی شکل میں ہوئی تھی۔ 2 لاکھ 50 ہزار روپے والے پرائز بانڈ بلڈر کا ملازم لے کر بینک جا رہا تھا کہ جمشید کواٹر کے علاقے جمشید روڈ نمبر چار پر موٹر سائیکلوں پر سوار مبینہ طور پر چھ سے زائد ملزمان نے اسے بینک کے باہر گھیر لیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملزمان لوٹنے والے کے تعاقب میں آرہے تھے۔
پولیس کے مطابق لوٹ مارکی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جیو نیوز نے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، رائیڈر کے پیچھے ملزمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے، چار موٹرسائیکل پر چھ ملزمان موجود تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں رانا ثناء کی ضمانت کنفرم
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
-
مقتول جج آفتاب آفریدی، اہلیہ، بہو اور پوتے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جج آفتاب آفریدی، انکی اہلیہ، بہو اور پوتے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
-
جج کے قتل کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، صدر سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےصدرعبدالطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ جج کے قتل کے معاملے اور پلاننگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، پولیس جیسی انکوائری کرنا چاہے اس کے لیے وہ تیار ہیں۔
-
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے: سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا نقصان ہوا ہے، کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے امتحانات دو سے تین ماہ آگے کئے جاسکتے ہیں۔
-
پاکستان خود اپنی ویکسین تیار کرے گا ،بلال غفار
پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف بلال غفار کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان خود اپنی ویکسین تیار کرے گا۔
-
پنجاب، مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی عائد
پنجاب میں مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
گوگل پر کتوں کے کاٹنے کے حوالے سےسندھ ٹاپ پر ملے گا، حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا پی ڈیم ایم سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بھی پوزیشن کی جنگ تھی، این آر او لینے کے خواہشمند ہیں، پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ موومنٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔
-
سینیٹ: کورونا ویکسین سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد منظور
سینیٹ میں حکومت کو شکست، کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہمی سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔
-
پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو ہم بھی نوٹس جاری کریں گے، چوہدری منظور
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو وہ پی ڈی ایم پنجاب کے صدر کو نوٹس جاری کریں گے اور پوچھیں گے کہ پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟
-
سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا
سینیٹر رضاربانی نے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتا دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا
-
سینیٹ ملازمین کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی کا سرکلر جاری
سینیٹ سیکریٹریٹ نے ملازمین کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
-
ایوان بالا میں خفیہ کیمرے لگانے کی فارنزک تحقیقات ہونگی، چیئرمین سینیٹ
سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ایوان میں خفیہ کیمرے لگانے کی فارنزک تحقیقات ہوں گی۔
-
پیپلز پارٹی سے حکومتی ارکان کا ووٹ حاصل کرنے پر جواب مانگا ہے، شاہد خاقان
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کہتےہیں کہ پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔
-
فائیو جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے؟ سندھ ہائیکورٹ کا استفسار
سندھ ہائیکورٹ میں 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صح ، ماحول اور آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہے۔
-
سینیٹ، دوران اجلاس گیلانی نے احمد فراز کی غزل پڑھ دی
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احمد فراز کی غزل پڑھ دی۔
-
اسکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔