
کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائدآباد میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئر پورٹ پر 3.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اولڈ سٹی ایریا میں 3 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 2 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس 4 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 3.2 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 3 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
Table of Contents
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم سرد
کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش اور بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔
اس کے علاوہ کیماڑی میں 4 ملی میٹر اور جامعہ الرشید کے علاقے میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
تھنڈر سیلز کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں، ماہرین موسمیات
ماہرین موسمیات کے مطابق تھنڈر سیلز شہر قائد کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید بارش کا امکان ہے، دوپہر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
-
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو ہٹانے کا حکم
سپریم کورٹ نےگٹر باغیچہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو ہٹانے کا حکم دیدیا۔
-
بینظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے۔
-
نسلہ ٹاور گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
-
کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، چیف میٹ سردار سرفراز
چیف میٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، شہر میں مجموعی طور پر ہلکی بارش کی صورتحال رہے گی تاہم کل صبح کے بعد سے بارش کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
-
بلوچستان میں بارش، برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آواران ، لسبیلہ، کیچ ، پنجگور، خضدار اور ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
-
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم سرد
کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش اور بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔
-
راجن پور، تاجر کی بازیابی کے لیے 3 روز سے آپریشن جاری
راجن پور میں کچے کے علاقے میں تاجر کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
-
معروف شاعر سرفراز شاہد اسلام آباد میں وفات پاگئے
لوگوں کے دلوں کو گدگدانے والا رخصت ہوا، معروف شاعر سرفراز شاہد علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
-
کراچی، لاہور، پنڈی سمیت جگہ جگہ گیس کی قلت
کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قلت برقرار ہے۔
-
350 ارب کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا بل کل پیش ہوگا
عوام مزید مہنگائی کے لئے کمر کس لیں۔ ساڑھے تین سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا ترمیمی فنانس بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
-
نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
نیشنل سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
-
بنوں: 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ساہیوال:نواحی گاؤں میں سرعام ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، ویڈیو وائرل
ساہیوال کے نواحی گاؤں میں3 لڑکوں کی سر عام ہوائی فائرنگ کرنے اور5 کی سر ِعام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔
-
پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔
-
رحمان ملک کی ایک بار پھر پی پی کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی
سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نےایک بار پھر پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کردی۔