Categories
Breaking news

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز 11 بجے دن سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش صدر میں 217 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دوسرے نمبر پر پی ایف بیس مسرور رہا جہاں 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود ہیں۔ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیماڑی میں 188.5 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 157.3 ملی میٹر، گلشنِ حدید میں 154 ملی میٹر، ڈیفنس میں 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح قائد آباد میں 11.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 106 ملی میٹر، گڈاپ میں 103 ملی میٹر، پی ایف بیس فیصل میں 88.5 ملی میٹر ، نارتھ کراچی میں 99 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں85.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *