Categories
Breaking news

کراچی میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 50 سے زائد دکانیں، ہوٹل اور جم سیل کردیئے گئے۔

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع جنوبی میں نجی ہوٹل میں قائم ہال کو اس وقت سیل کردیا گیا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگا

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو کل رات آٹھ بجے کے بعد گاڑیوں میں گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی، اسپتال یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے جانے والوں کو نہیں روکا جائےگا۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں ایک ریسٹوریٹ اور جم سمیت دو دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

ادھر ضلع ملیر میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قائد آباد، مراد میمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں 50 سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *