
کراچی کے علاقے سعود آباد میں ڈکیتی میں ملوث برطرف پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس حکام نے تحقیقات مکمل کرلیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحقیقات کا حصہ ہے۔
ایس ایس پی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار اظہر نے حاضر سروس پولیس اہلکار حیدر کو اے ٹی ایم پر لوٹنے کی کوشش کی، کانسٹیبل حیدر کی اپنے دفاع میں فائرنگ سے برطرف اہلکار اظہر ہلاک ہوا۔
Table of Contents
x
Advertisement
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی، بینک کی سی سی ٹی وی سمیت دیگر ٹیکنکل شواہد حاصل کئے، اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکار اظہر سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی چوری شدہ ہے، موٹرسائیکل لانڈھی کے علاقے سے چوری کی گئی، جس کا مقدمہ درج ہے۔
فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے کہا کہ برطرف اہلکار اظہر کا کرمنل ریکارڈ مل گیا، ملزم کو کرپشن پر پولیس سے برطرف کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد: مظاہرین نے ڈی چوک میں لگائے گئے کنٹینر عبور کرنا شروع کردیے
اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کیلیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس کے بعد مظاہرین تھوڑا پسپا ہوگئے تھے تاہم مظاہرین نے دوبارہ پیش قدمی شروع کرتے ہوئے ریڈ زون کی طرف جانا شروع ہوگئے ، جبکہ پولیس کہیں نظر نہیں آرہی ، پولیس ریڈ زون کے پیچھے چلی گئی ہے۔
-
ممبران اسمبلی کو پیسے پرویز خٹک اور اسد قیصر نے دیئے، زاہد درانی
زاہد درانی نے پیسے لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پینل سے ایوب آفریدی امیدوار تھے جو کامیاب ہوئے۔
-
ویڈیو اسکینڈل پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف سامنے آگیا
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
-
اسلام آباد: آنسو گیس کی شدت کے باعث پولیس اور رینجرز پیچھے چلی گئی
دوسرے شہروں سے سرکاری ملازمین احتجاج کےلیے پارلیمنٹ آنا چاہتے تھے، پولیس کی جانب سے سرکاری ملازمین کو روک دیا گیا۔
-
وزیراعظم ایماندار ہیں تو پرویز خٹک اور اسد قیصر سے استعفیٰ لیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدہ چھوڑ دیں۔
-
مریم نواز نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا
مریم نواز نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا۔
-
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سرکاری ملازمین کے احتجاج اور پولیس کی شیلنگ کے باعث میدان جنگ بن گیا ہے ، کنٹینر لگاکر ڈی چوک کو بند کردیا گیا ہے ۔
-
سرگودھا کی عدالت نے دہشتگرد کو جائیداد ضبطگی و 5 سال قید کی سزا سنادی
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
-
لاڑکانہ، بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو کل ڈوکری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ، 17 وکلاء کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے وکلاء کو نوٹسز بھجوائے۔
-
سندھ حکومت سے بھی ترقیاتی فنڈز سے متعلق جواب طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے کیس میں سندھ حکومت سے بھی ترقیاتی فنڈز سے متعلق جواب مانگ لیا۔
-
لندن کی عدالت کو خریدنا یا دباؤ میں لانا ممکن نہیں: شہبازشریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت کو خریدنا یا دباؤ میں لانا ممکن نہیں۔
-
حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے، نورالحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے۔
-
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا
دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 53پیسے مہنگی کر دی گئی، صارفین پر 13ارب 52 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ، نیپرانے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔
-
سرکاری ملازمین کا احتجاج: وزارتِ داخلہ میں مانیٹرنگ
سیکریٹری داخلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاج ودھرنے کی لمحہ بہ لمحہ کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
-
مظاہرین کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں۔