Categories
Breaking news

کراچی میں پھر دھند کے ڈیرے

کراچی میں پھر دھند کے ڈیرے

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند چھائی ہوئی ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ دھند میں کمی واقع ہو گی۔

کراچی میں صبح سویرے دھند کا راج

کراچی میں صبح سویرے دھند چھائی رہی، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب حدِ نگاہ 1 کلومیٹر رہی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع صاف، جبکہ صبح کے وقت کہر اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

x
Advertisement

جن علاقوں میں دھند کا راج ہے ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی شامل ہیں۔

محکمہ ٔموسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج چھانے والی دھند کے باعث کہیں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *