Categories
Breaking news

کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران 12 کلو چرس برآمد

کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران 12 کلو چرس برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے کئی کلو چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں تسلسل سے جاری ہے۔

ایس ایچ او فرئیر وقار احمد تنولی کے ہمراہ پولیس پارٹی نے چوہدری خلیق الزمان روڈ پر کارروائی کے دوران کار نمبر ARP-467 ٹویٹا کرولا کی تلاشی کے دوران گاڑی کے مختلف حصوں سے 12 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندا محمد عرف خان جی ولد محمد زریف کوئٹہ بلوچستان سے چرس اپنی کار میں لاکر کراچی میں سپلائی کرتا ہے اور عام طور پر اپنی مزکورہ کار ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2022 بجرم دفعہ 6/9-C اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *