Categories
Breaking news

کراچی میں ٹرانسپورٹ پر جتنے کام کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

Advertisement
کراچی میں ٹرانسپورٹ پر جتنے کام کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

حکومتِ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ پر جتنا کام ہونے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا۔

Advertisement

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں میں رکاوٹیں آتی ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایکنک نے منصوبوں کی اجازت دی ہے، جلد ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام ہو گا۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے پھر خبردار کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہریوں میں ایک تاثر اُبھرا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان سے ختم ہوگیا ہے، یہ تاثر غلط ہے، کوروناوائرس ابھی بھی پاکستان بھر میں موجود ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین سے منگوائی گئی گندم کا ریٹ 21 سو تک جا رہا ہے، ماضی میں اگر کوئی اصولوں پر کھڑا رہا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول صاحب کے انٹرویو کو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہئیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ بھی یہی تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔

مرتضیٰ وہای نے یہ بھی کہا ہےکہ ہم تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ثبوت تو دیں، نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *