Categories
Breaking news

کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب، بجلی گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

Advertisement

کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آبشہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

کراچی میں لانڈھی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، انڈسٹریل ایریا، شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ شادمان ٹاؤن کے اطراف میں صورتحال خوفنک ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تمام رہائشی آبادی زیر آب آگئی ہے۔

This is Sakhi Hassan Graveyard Road, Shadman Town Sector 14-B #Karachi #KarachiRain pic.twitter.com/VhwfTX0uye

— Abdullah Zahid (@abdullah_zahidd) August 21, 2020

میمن گوٹھ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *