Categories
Breaking news

کراچی میں مشتبہ اومی کرون کیس، قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی میں مشتبہ اومی کرون کیس، قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی میں مشتبہ اومی کرون کیس سے متعلق قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کراچی سے رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کےمشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہوناباقی ہے جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا۔

قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی ہےکہ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

Important Message from NIH Islamabad
This is in response to media reports of a suspected case of Omicron variant being reported from Karachi. To clarify, the sample is not yet confirmed to be Omicron via whole genome sequencing, which is to be performed after obtaining the sample

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 9, 2021

واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا مشتبہ کیس کراچی سے رپورٹ ہوا جس میں ایک 65 سالہ خاتون میں اومی کرون کی علامات پائی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی وزیر صحت سندھ نے خاتون کے مکمل طور پر اومی کرون میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *