Categories
Breaking news

کراچی میں متوقع تیز بارشوں کی پیشگوئی، ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں کراچی میں تیز اور طوفانی بارشوں کی متوقع پیشگوئی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے بحری خدمات کے یونٹ کو فعال کردیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن نے بحری خدمات کے عملے کو الرٹ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد کشتیاں بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹاور پر واقع ہیڈ آفس پہنچادی گئی ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن انتطامیہ کے شانہ بشانہ اور شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.