
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، بہت پریشر ہے کہ اپنے حقوق چھینیں جائیں، متحدہ کے وزرا حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں۔
نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے کہا کہ ایم کیو ایم ایجنٹ ہے، سوداگر ہے، مہاجر نام پر جھوٹی سیاست کرتے ہیں۔
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ کراچی کی 3 کروڑ آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایاگیا ، ایم کیوایم پاکستان نے صرف اختلافی نوٹ دیا اور وفاقی کابینہ نے مردم شماری منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
- پاک سرزمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، مصطفیٰ کمال
- کراچی کے تمام مسائل کا حل ہمارے چھ نکات میں موجود ہے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، جلد کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ مردم شماری میں ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں آبادی میں نہیں، ایم کیو ایم نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے اختلافی نوٹ لکھ دیا، جب تک شہر کا چوکیدار تبدیل نہیں کیا جائے گا یہ شہر محفوظ نہیں رہ سکتا۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا، پاکستانیوں کو نا حکومت سے امید ہے نا اپوزیشن سے، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کراچی کی مردم شماری کو تسلیم کیا ہے، کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے بھی ریمارکس دیئے کہ کراچی کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ ہے، ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں آبادی میں نہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف نیب ریفرنسز بھیجے گئے،سابق میئر وسیم اختر کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آیا، یہ اربوں کی کرپشن کرکے آزاد گھوم رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ چارسال میں شہر کو لوٹ لیا اس پر کیس نہیں بن رہا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ ہیں، جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کوفلاح نہیں مل سکتی۔
ان کا حکومت سے کہنا تھا کہ آپ ہمیں پینے کا پانی نہیں دے رہے، سیوریج کا نظام نہیں دے رہے، آپ ہمیں ٹرانسپورٹ نہیں دے رہے، نوکری نہیں دے رہے، جبکہ سب سے مہنگی بجلی اور سب سے مہنگی گیس دے رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو اس شہر کےخلاف سازش کررہا ہے وہ ملک کے خلاف سازش کررہا ہے، سب ملک کا خون چوس رہے ہیں، سب لٹیرے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
مردان میں PDM کی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر
خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہونے والی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
-
اینٹی کرپشن میں 2 نون لیگی اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی آج طلب
محکمۂ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ نون کے 2 اراکینِ خیبر پختون خوا اسمبلی جمشید مہمند اور اورنگزیب نلوٹھا کو انکوائری کے سلسلے میں آج طلب کر لیا۔
-
خالہ کے شناختی کارڈ پر یتیم بچی کے ب فارم کے اجراء کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو خالہ کے شناختی کارڈ پر یتیم بچی کا 10 روز میں ب فارم جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
-
مردان میں ریلی کی اجازت نہ دینے پر حیرت نہیں، نون لیگی رہنما
مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان کہتے ہیں کہ مردان میں پی ڈی ایم کو ریلی کی اجازت نہ دینے پر حیرت نہیں ہوئی۔
-
پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔
-
چونیاں: تھانے میں شہری کو برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کا انکشاف
پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد میں ٹارچر سیل قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک شہری کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنائی گئی۔
-
وزیرِ اعظم عمران خان آئے، تقریر کی، بریفنگ لیئے بغیر چلے گئے
وزیرِاعظم عمران خان وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں آئے، تقریر کی اور وزارتوں کی بریفنگ لیئے بغیر چلے گئے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کیسز 462814، اموات 9557
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
پی ڈی ایم کا آج مردان میں ریلی کا اعلان
مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
-
پی ڈی ایم سوشل میڈیا پر نہیں، اسپیکر کو استعفے دے، وزیر خارجہ
وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے
-
پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے لانے کا اعلان
شبلی فراز نے کہا کہ اب وزارتوں کی جانب سے اہداف حاصل ہونے یا نہ ہونے پر جزا اور سزا کا نظام نافذ ہوگا
-
ن لیگ نے سینیٹ، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر غور کیا ہے، احسن اقبال
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے
-
کراچی میں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتیں 8 ہوگئیں
دھماکے سے برف خانے کی چھت گر گئی جس سے جانی نقصان ہوا
-
قمر زمان کی دبے لفظوں میں پی ڈی ایم دھرنے کی مخالفت
قمر زمان کائرہ کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کادھرنا غلط تھا تو پیپلز پارٹی کو اس پر سوچنا ہوگا
-
سندھ اسمبلی اجلاس میں گیس بحران پر ہنگامہ آرائی
سندھ اسمبلی اجلاس میں گیس بحران پر ہنگامہ آرائی ہوگئی ،صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کے پالیسی بیان پر ایوان میں شور مچ گیا ۔
-
کراچی: گلشن اقبال میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی
کراچی ڈویژن میں جہاں کہیں بھی ریلوے کی زمین پر تجاوزات ہیں ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ڈی ایس کراچی