Categories
Breaking news

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کا موڈ بھی خوب اچھا ہوگیا اور لوگ بارش میں موج مستیاں کرنے کے لیے نکل آئے۔

گلشن حدید میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ناظم آباد میں بھی بادل برسے۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *