Categories
Breaking news

کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں

Advertisement

کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ درجہ 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران ملک بھر میں موسم کی امکانی صورتحال بتادی۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ایک سے دو ہیٹ ویوز آنے کا امکان ہے۔

زیریں علاقوں میں معمول سے زائد گرمی پڑسکتی ہے۔ گرمی کے باعث پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اپریل شروع ہوتےہی گرمی کے پارے نے 40 کا ہندسہ پار کیا تو کراچی والے چکرا کر رہ گئے، ذہنوں میں ایک ہی سوال تھا کہ سورج کے تیور یہی رہے تو رمضان میں کیا ہوگا۔

لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دِن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔

موسم کی تبدیلی انسانی جسم پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے، ماہرین صحت

ماہرین صحت کے مطابق موسم کی تبدیلی انسانی جسم پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ موسم شدید گرم اور خشک ہونے سے ناک اور حلق میں سوزش خون آنا اور ہونٹ کٹنے جیسی شکایات عام ہوگئی ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے اپریل میں ملک بھر کے موسم کا جو ممکنہ آوٹ لک جاری کیا، اُس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ دیگر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

اپریل میں پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک سے دو ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، شمال اور جنوب میں زائد درجہ حرارت کے باعث گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے باعث پنجاب اور کے پی کے میں گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

رمضان میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق جبکہ زیریں علاقوں میں معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *