Categories
Breaking news

کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے، موسمیاتی تجزیہ کار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی آج سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر، سرجانی اور گلشنِ معمار میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے اکثر علاقوں میں پارا 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور بالائی سندھ میں دھند کا بھی امکان ہے۔

موسمِ سرما کی بارش

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم سے 28 دسمبر سے بلوچستان میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ساحلی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ حب گڈانی میں بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *