Categories
Breaking news

کراچی میں خوفناک آتشزدگی

کراچی میں خوفناک آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر کی ایک اور کاروباری مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگی ہے، جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹرز سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کے مطابق صدر جانے والے عبداللہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

صدر کی مارکیٹ میں چند روز قبل ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا۔

یاد رہے کہ وکٹوریا سینٹر کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ میں تین دن قبل خوفناک آتشزدگی سے 500 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.