
پُراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہونے والے ریونیو بورڈ کے گریڈ 20 کے افسر مقصود جہانگیر اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈی سی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کے بعد سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر بھی اسپتال میں دورانِ علاج چل بسے۔
ترجمان ڈی سی ساؤتھ کے مطابق مقصود جہانگیر بھی دبئی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
واضح رہے کہ 14 جولائی کو کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر پراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پیش آیا تھا، اسٹاف نے بتایا تھا کہ ایئرکنڈیشن کی گیس لیک ہو رہی تھی، ڈپٹی کمشنر نے لائٹر جلایا تو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
دونوں افسران کو رات گئے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں 19 جولائی کو ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کر دیا گیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے
سابق صدر آصف علی زرداری عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔
-
ٹھٹھہ: مگرمچھ جھیل سے نکل کر آبادی میں آگیا
سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بارشوں کے بعد ہالیجی جھیل سے مگرمچھ باہر آ گیا۔
-
کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟
کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟
-
کراچی: راستہ مانگنے والا نوجوان تلخ کلامی کے بعد قتل
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آج مصروف دن گزاریں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔
-
بارشوں کے باعث کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث کئی ٹرینیں اب بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔
-
صدرِ مملکت عارف علوی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام
صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا
ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا۔
-
ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے: اسد عمر
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
-
سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
-
پشاور: بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
پشاور پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔
-
ہمیں گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ لگانا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔
-
پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن
پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔
-
کراچی، بارش کا پانی کہاں کہاں موجود؟
کراچی میں نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 8 افراد کی جان لے لی
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 8 افراد کی جان لے لی۔
-
کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
کراچی کے علاقے بھینس کالونی پیرانو گوٹھ میں شوہر نے بیوی کوقتل کردیا۔