Categories
Breaking news

کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر

لوڈ شیڈنگ

کراچی والے بجلی کی بندش سے پریشان ہوگئے, کبھی تکنیکی خرابی ، کبھی مقامی فالٹ تو کبھی ٹرپنگ کے نام پر شہر میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں کے شہری 6 گھنٹے ، دیگر علاقوں والے 12گھنٹوں تک اذیت میں مبتلا ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہتری آئی ہے ، مجموعی طور پر صورت حال بہتر ہے ۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *