
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے نمائندے مرتضیٰ وہاب اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل باڈی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری ظفراقبال نے دورانِ سماعت کہا کہ سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا گیا، سندھ کی صوبائی حکومت نے 90 روز کے لیے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کراچی میں الیکشن کرانے کے لیے تیار ہے، سندھ میں بلدیاتی حکومت کی مدت اگست 2020ء میں مکمل ہوئی تھی، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا التواء سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ وزارتِ داخلہ بتائے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایف سی اور رینجرز کی کیا پوزیشن ہے؟
وفاقی وزارتِ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ فورسز ابھی تک سیلاب زدہ علاقوں اور امن و امان میں مصروف ہیں، ہم پوزیشن میں نہیں کہ سیکیورٹی فراہم کر سکیں، صورتِ حال اس قابل نہیں کہ ہم سول آرمڈ فورسز کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے لیے مہیا کر سکیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب ہم نے سیکیورٹی فورسز کا اجلاس کیا تھا تو اس دن سندھ حکومت کا مؤقف مختلف تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو محدود نہیں کر رہی، ہم کبھی بھی الیکشن سے نہیں ہچکچائے، ہم نے پہلے مرحلے کے انتخابات کرائے، پہلے الیکشن افہام و تفہیم سے ہوا، نہیں چاہتے کہ کراچی میں الیکشن پر سوالات اٹھیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت کہنا چاہتی ہے کہ جب وہ تیار ہو تب الیکشن کمیشن انہیں سنے؟ ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا جواب بھی ہمیں جمع کرائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے 90 روز کا التواء منظور کیا ہے۔
’’الیکشن کمیشن کا اختیار سندھ کابینہ کیسے استعمال کر سکتی ہے؟‘‘
الیکشن کمیشن کے ممبر اکرام اللّٰہ خان نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا اختیار سندھ کابینہ کیسے استعمال کر سکتی ہے؟
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں الیکشن کے فیصلے سے متعلق اجلاس 15 روز بعد دوبارہ ہو گا۔
مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرنا سندھ حکومت کا اختیار ہے، سندھ حکومت الیکشن کمیشن سے مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا کہ الیکشن صرف الیکشن کمیشن ملتوی کر سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤقف ہے کہ ووٹر اور عملے کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، ہم سیکیورٹی کا شارٹ فال پنجاب سے پورا نہ کر لیں؟ آپ نے وفاق کو اپنی پولیس بھیجی ہے، ہم پنجاب سے کہتے ہیں کہ وہ سندھ کو پولیس فراہم کرے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے اختیار لینے کی ہرگز بات نہیں کرتی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم الیکشن شیڈول تبدیل کر سکتے ہیں، صوبائی حکومت نہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کراچی میں 17 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں، سندھ سے اتنی سیکیورٹی کو کراچی لے جانا فوری ممکن نہیں، ایسا الیکشن کرانا چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور عوام اسے شفاف کہیں، ہمیں کچھ وقت مل جائے تو کراچی میں الیکشن بہتر انداز سے ہو جائے گا۔
PTI کے وکیل کے دلائل
کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، تحریری حکم نامہ جاری
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شہاب امام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو 10 ماہ ہو گئے لیکن الیکشن نہیں ہوئے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی ایک تاریخ دی جائے، سندھ حکومت بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتی، سندھ کابینہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 90 روز کا التواء نہیں کر سکتی، ایک تاریخ دی جائے کہ اس پر کراچی میں الیکشن ہوگا، سندھ حکومت فنڈز لوکل باڈیز کو نہیں دینا چاہتی، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلے مسائل پر قانون سازی کی جائے، ایم کیو ایم سے اتفاق کرتے ہیں، بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات ملنے چاہئیں، اگر قانون سازی نہ ہوئی تو میئر کراچی وسیم اختر کی طرح بے اختیار ہو گا، 6 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد بھیج کر یہ کہتے ہیں کراچی میں امن و امان کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت نے دھرنا روکنے کے لیے پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ 6 ہزار پولیس اہلکار واپس بھیجے جائیں؟ پی ٹی آئی بھی وہی بات کر رہی ہے کہ کراچی میں الیکشن ملتوی کیے جائیں، سندھ حکومت تو شائد 30 روز میں بلدیاتی الیکشن کرا لے گی، پی ٹی آئی جو کہہ رہی ہے وہ تو لامحدود وقت تک الیکشن نہ کرانے کی بات ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کرانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کے دلائل
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے اکٹھی ہو گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے اتنے اہلکار نہیں جتنے سندھ حکومت کہہ رہی ہے، سندھ رینجرز کے تو کراچی میں 14 ہزار اہلکار ہیں، آپ سندھ رینجرز کے اہلکاروں کو کراچی بلدیاتی انتخابات میں لگائیں، فوج تو ہماری زیادہ ہے، فوج کو بلائیں، آپ 2018ء کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوجی بٹھا سکتے ہیں لیکن کراچی میں نہیں؟
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے 90 دن ضیاء الحق کے 90 دن ہیں، وہ بھی الیکشن نہیں کراناچاہتے تھے اور سندھ حکومت بھی نہیں چاہتی، اتنا ڈرا ڈرا کر الیکشن کرائیں گے تو پھر ملک میں الیکشن نہیں ہوں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں کو چلے گئے ہیں،اب کراچی میں الیکشن سے آغاز کیا جائے، نیت کا معاملہ ہے، یہ سب کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے، الیکشن کمیشن کراچی میں الیکشن کی تاریخ دے۔
’’حافظ نعیم! بتائیں کہ الیکشن کرانے کی کتنی مدت دی جائے؟‘‘
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹر کی سیکیورٹی کا مسئلہ ایک ہے، کمیشن نے خود قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے رابطہ کیا، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں پہلی ٹیئر میں ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں، وہ دوسرے یا تیسرے لیول پر ڈیوٹی کرنے کو تیار ہیں، اسٹیٹک ڈیوٹی کے لیے ہمارے پاس پھر پولیس ہی رہ جائے گی، حافظ نعیم! آپ بتائیں کہ انہیں الیکشن کرانے کی کتنی مدت دی جائے؟
بہت ہوگیا، کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرائیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے جواب دیا کہ آپ انہیں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے 45 دن کی مہلت دیں، یہ 45 دن بھی میں مجبوری میں کہہ رہا ہوں، لوگ تو الیکشن کمیشن کی تاریخ پر اب اعتماد کھو رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کرانے کی ہم نے بہت کوشش کی ہے، آرڈر وہی ہونا چاہیے جس پر عمل درآمد ہو سکے، الیکشن کمیشن پر بہت ذمے داری آتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تو مکمل انکار کر دیا، الیکشن کمیشن معاملے پر جلد فیصلہ کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
-
عمران خان کے صاحبزادے لندن روانہ
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے۔
-
عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، شیخ رشید
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔
-
9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا و سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی کی 9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے۔
-
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔
-
توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری
توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے۔
-
عمران خان کو وقت بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے: حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ وقت عمران خان کو بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے۔
-
سندھ پولیس کی آئیڈیاز 2022ء میں پہلی بار شرکت
سندھ پولیس کا سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 15 سے 18 نومبر 2022ء تک آئیڈیاز 2022ء کے نام سے منعقد ہونے والی 11 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار میں شرکت کر رہا ہے۔
-
سوئی سدرن کا آج سے صنعتوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے اس فیصلے سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔
-
دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے شروع
اس سلسلے میں 17 نومبر کو کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔
-
ارشد شریف قتل کیس، امریکا کا ایموڈمپ سے تربیتی معاہدہ ختم
ارشد شریف قتل کیس کے بعد امریکا نے کینیا میں شوٹنگ سائٹ ایموڈمپ سے 4 لاکھ ڈالر کا تربیتی معاہدہ ختم کردیا۔
-
استور سمیت کئی بالائی علاقوں میں برفباری
گلگت بلتستان کےضلع استور سمیت کئی بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب زمینی رابطہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے منقطع ہوگیا۔
-
آئیڈیاز 2022، ’حربہ‘ میزائل اور ڈرون ’شاہپر ٹو‘پاکستان کی بڑی کامیابی
گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات کو مارکیٹ کیا جارہا ہے، ان مصنوعات میں سب سونک کروز میزائل ’’حربہ‘‘ اور جدید جنگی ڈرون ’’ شاہپر ٹو‘‘ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
-
امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنا تھا، اسفند یار ولی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کر رہا ہے۔
-
ساہیوال، ڈی آئی جی کے بھائی کے گھر پر ڈکیتی
پولیس کے مطابق گلشن نور میں 6 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پیسے اور سونے کے زیورات لوٹے۔