Categories
Breaking news

کراچی میں اگست تک گرین لائن بس چل پڑیگی، اسد عمر

Advertisement
کراچی میں اگست تک گرین لائن بس چل پڑیگی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی کہ کراچی میں جولائی، اگست میں گرین لائن بس چل پڑے گی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کے لیے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی۔

کراچی اس وقت سیاست نہیں کام چاہتا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کاکہنا ہے کہ سارے پاکستان کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے، اس وقت کراچی سیاست نہیں صرف کام چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کو اس کا حق نہیں ملا، تاہم وفاق ذمے داری ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے فائر ٹینڈرز اہم ضرورت ہے، کے ایم سی کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔

اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات اس وقت بہتر ہوں گے جب اس شہر کو اون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے شہرِ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ اورنگی نالے اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کر لی گئی ہے، کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈور کے لیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *