
پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔
محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سانحۂAPSکے شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
-
عوام کو اعتماد ہے وزیراعظم ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کریگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کو اعتماد ہے وزیراعظم ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کرے گا۔
-
پریانتھا کمارا کیس:گرفتار ملزمان کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہوئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس میں شامل ملزمان کو تفتیش کیلئے لاہور فرانزک سائین لیبارٹری پیش کر دیا گیا جہاں ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور وائرل فوٹیجز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ بھی ہوگا۔
-
کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 7 افراد جھلس کر زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
اومی کرون سے متاثرہ کراچی شرقی کی خاتون گھر منتقل
محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
سندھـ: گرفتار مبینہ دہشتگردوں کے اسلحہ فارنزک میں اہم انکشافات
اندرون سندھ کالعدم قوم پرست جماعت کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کا فارنزک کروالیا گیا، برآمد اسلحے سے پی ٹی آئی رہنما سمیت 4 افراد کو قتل کیا گیا، حکام کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کو فسادات کروانے کا ٹاسک ملا تھا۔
-
متاثرہ خاتون کے رشتے داروں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا: سیکریٹری صحت
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ ایک خاتون میں مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔
-
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
-
تشدد کا شکار ماں نے گرفتاربیٹے بہو کو معاف کردیا
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ماں نے معاف کیا تو پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
-
بحریہ ایئرڈیفنس یونٹ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
ترجمان کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
-
چودھری شجاعت کی سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خوف ناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
ہم نے قرضوں سے منصوبے شروع کیے تھے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف چندہ مانگنا ہی آتا تھا، انہوں نے پاکستان کو بھیک مانگنے والا ملک بنا دیا۔
-
کراچی، وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن کا افتتاح کریں گے
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
-
سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں
-
بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر تشویش ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان کو بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر بھی تشویش ہے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات متعلقہ ممالک کےدرمیان ہی حل ہونا چاہیئے۔