Categories
Breaking news

کراچی میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

گورنگی اور ملیر میں مائیکرولاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے چار اضلاع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع گورنگی اور ملیر میں مائیکرولاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤ لگانے سے متعلق نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر کراچی افتخار شالوان کل تک جاری کردیں گے۔ اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہیلتھ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے کورونا کے پھلاؤ کے باعث صوبہ بھر میں شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تقریبات میں 300 افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہو گی، عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہو گی، کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔

کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا، پابندی کا اطلاق 20 نومبر 2020 سے 31 جنوری 2021 تک ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 561 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 868 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار 542 شفا یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 719، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359، سندھ ایک لاکھ 59 ہزار 752، پنجاب ایک لاکھ 12 ہزار 893، بلوچستان 16 ہزار 642، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 780 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پنجاب 2 ہزار 811، خیبر پختونخوا 1 ہزار 319، اسلام آباد 266، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 158 اور آزاد کشمیر میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *