Categories
Breaking news

کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق

کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر، بن قاسم میں پیپری کے قریب ایک کمسن بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے کنویں میں گر کر ہلاک ہو گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعہ پیپری میں سندھی گوٹھ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سندھی گوٹھ کے رہائشی مختار احمد کا 4 سالہ بچہ عثمان اپنی والدہ کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔

موٹر سائیکل کے حادثے میں اچھل کر بچہ قریب موجود کنویں میں گر گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جب تک بچے کو باہر نکالا وہ انتقال کر چکا تھا۔

بعد ازاں بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *